Kawthar Al Nabi Fi Usool Al Hadith Al Nabawi کوثر النبی فی اصول الحدیث تالیف علامہ مولانا عبدالعزیز پرہاڑوی رحمتہ اللہ علیہ
کوثر النبی فی اصول الحدیث ((كوثر النبى صلى الله عليه وآله وسلم)):مولانا عبدالعزیز پرہاڑوی رحمتہ اللہ علیہ بلندپایہ عالم اور چشتیہ نظامیہ سلسلہ کے عالی مرتبہ شیخ طریقت تھے، زاہدانہ زندگی میں آپ اپنی مثال تھے۔ آپ کمال ذہانت اور رسوخ و وسعت علمی میں آیۃ من آیات اللہ کا درجہ رکھتے تھے۔ چنانچہ حلقۂ علماء میں محیر العقول افسانوی کردار کی طرح یاد کیے جاتے ہیں اور اب تک ان کی شخصیت کا سحر قائم ہے۔ آپ نے بہت سے مختلف النوع عنوانات پر لکھا اور نہایت دقت و تحقیق کے ساتھ لکھا ۔ جس موضوع پر قلم اٹھاتے گویا قلم توڑ کر رکھ دیتے تھے۔ان کی ایک اہم کتاب ((کوثر النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ہے، اس کے مقدمہ میں بطور تعارف لکھتے ہیں:""فهذا كوثر النبي صلى الله عليه وآله وسلم وزلال حوضه الروي ..."اسی سے کتاب ((کوثر النبی)) کے نام سے مشہور ہوئی، نزهة الخواطر میں اس کا نام "کوثر النبی فی مصطلحات الحدیث و الموضوعات" درج ہے، اس سے واضح ہے کہ اس کتاب میں اصطلاحات کی وضاحت کے بعد موضوع روایات پر داد تحقیق دی گئی ہے۔ مگر جب اس کا حصہ اول یا زیادہ مناسب ہو گا کہ اسے مقدمۂ کتاب کا نام دیا جائے، شائع ہوا تو ناشر نے سرورق پر کتاب کا نام ((کوثر النبي صلی الله علیه وآلہ وسلم في أصول الحديث النبوي) جبکہ اندرون سرورق ((کوثر النبي صلى الله عليه وآله وسلم في الحديث النبوي صلى الله عليه وآله وسلم)) لكها۔ نام کے حوالے سے یہ دورنگی ناشرانہ تصرف کا شاخسانہ ہے۔ کتاب کے نام میں اس تصرف بیجا نے خود کتاب کی حیثیت اور تعارف کو بھی مجروح کیا اور یہ سمجھ لیا گیا کہ یہی مطبوعہ حصہ کل کتاب ہے اور کتاب کا موضوع اصول حدیث ہے، حالانکہ اصول و مصطلحات كے تذکرہ پر مشتمل یہ اشاعت صرف مقدمہ پر مشتمل ہے، یہی مقدمہ پہلے کتابت شدہ شائع ہوتا تھا اور میرے پاس بھی یہی کتابت شدہ طباعت کی کاپی ہے، اور اب اسے ہی کمپوز کر دیا گیا ہے، کتاب کا مکمل قلمی نسخہ کافی ضخیم اور کئی سو صفحات پر مشتمل ہے اور بہ طور مکمل کتاب کے ابھی تک غیر مطبوعہ ہے۔ وہ بھی ميرا دیکھا ہوا ہے، بلکہ میں نے 1987ء میں اس کے ایک قلمی نسخے کے کچھ حصے کا مطالعہ بھی کیا تھا اور اس کے دو تین صفحوں کا عکس بھی لیا تھا۔ اس میں حروف معجم کی ترتیب پر عنوان وار موضوع روایات پر بحث ہے اور بہت شاندار بحث ہے۔ اللہ کرے مکمل کتاب بھی خوبصورت طریقے پر زیور طباعت سے آراستہ ہو اور اہل ذوق کی آنکھیں
physical copy
More Books
كتاب دراسات في علوم الحديث دراية
جمع هذا الكتاب بين دفتيه عدة بحوث ودراسات علمية حديثية، يسر الله نشرها في المجلات العلمية الدولية المحكَّمة، وقد غلب على مواضيعها ومفرداتها أنها عالجت مسائل حجية الحديث وفهمه وما يتصل بعلوم الحديث دراية. إلا أن كونها ...
The Transactor Magazine Volume 7 Issue 02
Transactor, Volume 7, Issue 2. GAMES FROM THE INSIDE OUT // TransBASIC installment 10 LDVN, LSEC, LWRITE, LLIST, RESTORE, CLRA, CGOTO, CGOSUB, CRUN, CRESTORE, SPEED, TRAP, ERROR, ERRLIN (Nick Sullivan) // The ATARI ST...
الحضاره الماديه و الاقتصاد و الرأسماليه ج 3
اقتصاد و محاسبه و مال
African novels in English for high school use
vii, 155 leaves ; 29 cm In partial fulfilment of the requirements for the degree of Master of Education, Department of Secondary Education Thesis (M.Ed.)--University of Alberta, 1979
Software and Mind
Addressing general readers as well as software practitioners, Software and Mind discusses the fallacies of the mechanistic ideology and the degradation of minds caused by these fallacies. Mechanism holds that every as...
Let us C
xxi, 593 p. : 24 cm. + Includes index System requirements: Windows 2000 or higher, or Linux