Kawthar Al Nabi Fi Usool Al Hadith Al Nabawi کوثر النبی فی اصول الحدیث تالیف علامہ مولانا عبدالعزیز پرہاڑوی رحمتہ اللہ علیہ

Kawthar Al Nabi Fi Usool Al Hadith Al Nabawi کوثر النبی فی اصول الحدیث تالیف علامہ مولانا عبدالعزیز پرہاڑوی رحمتہ اللہ علیہ

کوثر النبی فی اصول الحدیث ((كوثر النبى صلى الله عليه وآله وسلم)):مولانا عبدالعزیز پرہاڑوی رحمتہ اللہ علیہ بلندپایہ عالم اور چشتیہ نظامیہ سلسلہ کے عالی مرتبہ شیخ طریقت تھے، زاہدانہ زندگی میں آپ اپنی مثال تھے۔ آپ  کمال ذہانت اور رسوخ و وسعت علمی میں آیۃ من آیات اللہ کا درجہ رکھتے تھے۔ چنانچہ حلقۂ علماء میں محیر العقول افسانوی کردار کی طرح یاد کیے جاتے ہیں اور اب تک ان کی شخصیت کا سحر قائم ہے۔ آپ نے بہت سے مختلف النوع عنوانات پر لکھا اور نہایت دقت و تحقیق کے ساتھ لکھا ۔ جس موضوع پر قلم اٹھاتے گویا قلم توڑ کر رکھ دیتے تھے۔ان کی ایک اہم کتاب ((کوثر النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ہے،  اس کے مقدمہ میں بطور تعارف لکھتے ہیں:""فهذا كوثر النبي صلى الله عليه وآله وسلم وزلال حوضه الروي ..."اسی سے کتاب ((کوثر النبی)) کے نام سے مشہور ہوئی، نزهة الخواطر میں اس کا نام "کوثر النبی فی مصطلحات الحدیث و الموضوعات" درج ہے، اس سے واضح ہے کہ اس کتاب میں اصطلاحات کی وضاحت کے بعد موضوع روایات پر داد تحقیق دی گئی ہے۔  مگر جب اس کا حصہ اول یا زیادہ مناسب ہو گا کہ اسے مقدمۂ کتاب کا نام دیا جائے، شائع ہوا تو ناشر نے سرورق پر کتاب کا نام ((کوثر النبي صلی الله علیه وآلہ وسلم في أصول الحديث النبوي) جبکہ اندرون سرورق ((کوثر النبي صلى الله عليه وآله وسلم في الحديث النبوي صلى الله عليه وآله وسلم)) لكها۔ نام کے حوالے سے یہ دورنگی ناشرانہ تصرف کا شاخسانہ ہے۔      کتاب کے نام میں اس تصرف بیجا نے خود کتاب کی حیثیت اور تعارف کو بھی مجروح کیا اور یہ سمجھ لیا گیا کہ یہی مطبوعہ حصہ کل کتاب ہے اور کتاب کا موضوع اصول حدیث ہے، حالانکہ اصول و مصطلحات كے تذکرہ پر مشتمل یہ اشاعت صرف مقدمہ پر مشتمل ہے، یہی مقدمہ پہلے کتابت شدہ شائع ہوتا تھا اور میرے پاس بھی یہی کتابت شدہ طباعت کی کاپی ہے، اور اب اسے ہی کمپوز کر دیا گیا ہے، کتاب کا مکمل قلمی نسخہ کافی ضخیم اور کئی سو صفحات پر مشتمل ہے اور بہ طور مکمل کتاب کے ابھی تک غیر مطبوعہ ہے۔  وہ بھی ميرا دیکھا ہوا ہے، بلکہ میں نے 1987ء میں اس کے ایک قلمی نسخے کے کچھ حصے کا مطالعہ بھی کیا تھا اور اس کے دو تین صفحوں کا عکس بھی لیا تھا۔ اس میں حروف معجم کی ترتیب پر عنوان وار موضوع روایات پر بحث ہے اور بہت شاندار بحث ہے۔ اللہ کرے مکمل کتاب بھی خوبصورت طریقے پر زیور طباعت سے آراستہ ہو اور اہل ذوق کی آنکھیں
physical copy

More Books

Theory and Applications of Ontology_ Computer Applications
Theory and Applications of Ontology_ Computer Applications
Theory and Applications of Ontology_ Computer Applications
Lingo : a language spotters' guide to Europe
Lingo : a language spotters' guide to Europe
304 pages : 21 cm Welcome to Europe as you've never known it before, seen through the peculiarities of its languages and dialects. Combining linguistics and cultural history, Gaston Dorren takes us on an intriguing to...
376- الانحرافات العقدية والعلمية في القرنين الثالث عشر والرابع عشر
376- الانحرافات العقدية والعلمية في القرنين الثالث عشر والرابع عشر
مكنز (إحسان) لنقد الصوفية والتصوف إشراف/ محمد عبد الله المقْدي   الانحرافات العقدية والعلمية في القرنين الثالث عشر والرابع عشر المؤلف: د. علي بن بخيت الزهراني   يعيش المسلمون اليوم وللأسف الشديد على هامش العالم،...
tfseermnhdyalquraan
tfseermnhdyalquraan
تفسير من هدي القرآن للسيد محمد تقي المدرسي مكتبة نرجس
569- فتاوى علماء المالكية في تقرير عقيدة أهل السنة والجماعة
569- فتاوى علماء المالكية في تقرير عقيدة أهل السنة والجماعة
مكنز (إحسان) لنقد الصوفية والتصوف إشراف/ محمد عبد الله المقْدي   فتاوى علماء المالكية في تقرير عقيدة أهل السنة والجماعة المؤلف: د. فاضل بن نور الدين الإمام   ومما لا شك فيه ولا ريب، أن منهج الأئمة الأربعة، في فه...
جريدة السعادة أعداد سنة 1953
جريدة السعادة أعداد سنة 1953
السعادة  (7 نوفمبر 1904  - 27 ديسمبر 1956 ) هي صحيفة أسبوعية كانت تُنشر  باللغة العربية  في  المغرب ، لغايات الحكومة الفرنسية.  ونتيجة لذلك تمكنوا من فرنسا، وطُبِعت في مقر المفوضية الفرنسية ببطنجة، وتمكنوا من الحصول ع...